Wednesday, 23 May 2018

PUBLIC SERVICE MESSAGE



.
کراچی میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے کئی افراد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، ہم نہایت عجلت کے ساتھ بدلتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے بالکل بے خبر ہیں، یہ انتہائی تشویشناک غفلت ہے، خدا کیلئے کراچی کے دوست انہی دنوں میں درخت لگانے کی مہم چلائیں، یوں تو درختوں کی ضرورت پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا کو ہے، لیکن کراچی کی گرمی کا اس سے بہتر کوئی حل نہیں، جو اس گرمی سے موت کے منہ میں چلے گئے، اللہ تعالیٰ اُن کی بخشش فرمائے، لیکن جو جیتے جی گرمی سے دم گھٹ گھٹ کر جل مررہے ہیں، خدارا اپنی جان، اپنی نسلوں اور اپنے خطے پر رحم کریں، 50 روپے سے لے کر 200 روپے کا ایک درخت ہے، فی بندہ نہ سہی، فی گھر ایک درخت لگانے کی ذمہ داری لی جائے تو آپ دیکھیں گے کہ صرف ایک سے ڈیڑھ سال میں حیرت انگیز نتائج سامنے ہوں گے، حکومتوں سے توقع لگانا عبث ہے، خود ہی آگے بڑھیئے، اور اپنی ذمہ داری نبھائیے۔ 
Image may contain: outdoor and text

No automatic alt text available.




اسٹاربکس کافی کی شکایت پرلاہورکے ریسٹورنٹ کونوٹس

فرنچائزہولڈرنہیں،مسابقتی کمیشن میں آپشنز کا اعتراف، الزام بھی ثابت،پیش ہونے کاحکم
۔فوٹو: فائل

 مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے آپشن انٹرنیشنل کو بادی النظر میں دھوکا دھی سے اسٹاربکس کافی کی فروخت اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کازنوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس ضمن میں سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹنمیں رجسٹرڈانٹرنیشنل کافی چین اسٹاربکس نے لاہور کے مقامی ریسٹورنٹ آپشنز کافی اینڈمورکے خلاف سی سی پی کو شکایت کی کہ وہ دھوکا دہی سے اس کے آفیشل ٹریڈ مارک ’’اسٹاربکس کافی‘‘ کا استعمال کر کے صارفین کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
اسٹاربکس نے کہا کہ اس کی پاکستان میں کوئی بھی فرنچائز نہیں، سی سی پی کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق آپشن نہ صرف اپنے کیفے کے مرکزی سائن بورڈ پر بلکہ اپنے پیکیجنگ میٹیریل، مگس، مینیوز،ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر بھی اسٹاربکس کے ٹریڈ مارک کا استعمال کر رہا تھا، آپشن یہ دعویٰ بھی کر رہا تھا کہ وہ اسٹاربکس مشینوں میں تیارکردہ اصل اسٹاربکس کافی صارفین کے لیے پیش کررہاہے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق مندرجہ بالا جھوٹے دعوے کر کے اور صارفین کو گمراہ کر کے آپشن انٹرنیشنل بادی النظر میں کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی کرنے اور اسٹاربکس کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنا ہے، آپشن انٹرنیشنل نے خود بھی تسلیم کیا ہے کہ اگرچہ وہاسٹاربکس کافی فروخت کر رہا ہے لیکن وہ اسٹاربکس انٹرنیشنل کا فرنچائز ہولڈر نہیں ہے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق کسی معاہدے کے بغیر آپشن انٹرنیشنل کو ایسا کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ اسٹاربکس کافی فروخت کرے اور ایسے دعوے کرے اس لیے سی سی پی نے آپشن انٹرنیشنل کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے  14دن کے اندر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

4 Types of Audit Report

There are four types of  Audit Report . They are— Clean Report Qualified Report Disclaimer Negative Report They are briefly explai...